• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا فاٹا انضمام کیخلاف 25جون کو گرینڈ قبائلی جرگہ طلب

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کیخلاف 25جون کو ’’ با اختیار گرینڈ قبائلی جرگہ‘‘ بلانے کا اعلان کردیا ہے جس میں لائحہ عمل کیساتھ قانونی اور آئینی راستہ کا تعین کیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پشاور میں قبائلی جرگہ کے دوران کیا گیا، جس میں قبائلی مشران، عمائدین ، ملکان، وکلا اور طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، جرگہ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تفصیلی ایجنڈا پیش کیا ، جرگہ کے دوران تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اورپارلیمنٹ کی جانب سے فاٹا کے انضمام کو غیر آئینی اور غیر دستور ی قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اس اقدام کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا، اس موقع پر متفقہ طور پر25جون کو پشاور میں بااختیار گرینڈ قبائلی جرگہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل ، اس کا طریقہ کار اور قانونی راستے کا تعین کیا جائیگا۔
تازہ ترین