سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز مری پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں،انہوں نے شمولیت کا فیصلہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سے ملاقات میں کیا ۔
میر شاہنوازمری نے سردار یارمحمد رند کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔
شاہنواز مری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کرپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گےجبکہ فصلی بٹیرے حکومت بنانے والی جماعت میں شامل ہوتے ہیں تاہم اب ایک بار پھر دانا پھیکنے والےمیدان میں آچکے ہیں۔
دوسری جانب یار محمد رند نے کہا کہ حکمران عدلیہ اور اداروں کو چیلنج کرتے رہےجبکہ افسوس کی بات ہے شاہد خاقان عباسی جیسے سیاستدان کرپٹ انسان کو اپنا وزیراعظم کہتے تھے تاہم بلوچستان اب غیر سیاسی ماحول کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ اب ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں سکون ہو، پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہےاور ہم سب لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی سیاست کریں اقتدار کی جماعتوں میں شامل ہونے والوں کو عوام مسترد کریں۔