• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ ،این اے213اور214پرپی پی رہنمائوں میں رسہ کشی

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)سیاسی جماعتوں کیلئے امیدواروں کے ناموں فائنل کرنا درد سر بن گیا قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست کے لئے ایک سے زائد امیدواروں کی لابنگ نے پارٹی کے انتخابی بورڈ اور سربراہوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے این اے 213 سے آصف علی زرداری نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اسی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالستار کیریو، سکندر حیات رند اور دیگر پارٹی ٹکٹ کا خواب دیکھ رہے تھے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سردار یار محمد رند اور گل محمد رند کا نام سامنے آئے ہیں مسلم لیگ فنکشنل سےسردار شیر محمد رند اور زاہد حسین شاہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار بتائے جاتے ہیں جبکہ ایم ایم اے کی جانب سے راشد محمود سومرو متوقع امیدوار ہیں ڈاکٹر قادر مگسی بھی آصف زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔این اے 214 پر پیپلز پارٹی کے اپنے امیدواروں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے گذشتہ انتخاب میں غلام مصطفی شاہ ایم این اےتھے،اب کئی خواہشمند میدان میں موجود ہے سب سے مضبوط امیدوار سردار خان محمد ڈاہری ہے چوں کہ اس حلقے میں ڈاہری برداری کے بڑی تعداد میں ہے۔ سکرنڈ کی جمالی برادری ڈاکٹر آصف جمالی ، قاضی احمد کی انڑ برادری ، جام تیمور انڑبھی پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی بھی آئندہ چند روزمیں نواب شاہ آمد متوقع ہے اور پارٹی ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے بعد ہی ضلع کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا جائے گا۔
تازہ ترین