بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45ویں سالگرہ منائی گئی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی اتوار کو 45ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے مداحوں نے دونوں اداکاروں کے لئے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امیتابھ بچن نے شادی کی 45ویں سالگرہ پر جیا بچن کے ساتھ ٹویٹر پر پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنے مداحون کی محبت اور نیک خواہشات کے شکرگزار ہیں۔
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں امیتابھ بچن جیا بچن کو پھول دے رہے ہیں۔