• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محموداختر نقوی نےغیر سنجیدہ درخواست دائرکی توان پرجرمانہ عائدکیا جائیگا،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کی روشنی میں مراعات واپس کرنے پر پی پی پی دور کے وزیر داخلہ رحمان اے ملک کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے موقع پررحمان ملک نے کہاکہ محمود اختر نقوی آئے روز عدالتوں میں جھوٹی درخواستیں دائر کرتا رہتا ہے ، میری استدعا ہے کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ محمود اختر نقوی پر تقریباً پابندی عائد کردی گئی ہے ،اگر اب انہوں نے عدالت میں کسی طرح کی غیر سنجیدہ درخواست دائر کی گئی تو انہیں جرمانہ کیا جائے گیا۔
تازہ ترین