• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ، پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال خلا میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈکپ، پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال خلا میں پہنچ گئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں۔ تو دوسری جانب پاکستان میں بنی ہوئی فٹبال خلا میں پہنچ گئی۔ جی ہاںروسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں روسی خلا بازاینٹون شکاپلیروف اور اولیگ آرٹیمائیف فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ گیند پاکستان میں بنائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ عرصہ دراز سے ورلڈ کپ اور بڑے فٹ بال ایونٹس میں سیالکوٹ میں تیار کی گئی فٹ بالز استعمال کی جارہی ہیں۔ عالمی فٹبال فیسٹول کا افتتاحی میچ 14 جون ماسکومیں کھیلا جائے گا ۔ ورلڈ کپ کیلئے آفیشلبال ٹیلسٹار 18کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کمپنی فٹ بال فراہم کرتی ہے۔ فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔

تازہ ترین