ماسکو ( جنگ نیوز ) ورلڈ کپ فٹ بال کیلئے تمام 32 ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ اب پوری دنیا کی نظریں جہاں کھلاڑیوں پر ٹکی ہیں وہیں ان کی یونیفارم بھی لوگوں سے چپھی ہوئی نہیں۔ فٹبال ویب سائٹ نے ٹیموں کی جرسیوں کی درجہ بندی کی ہے۔ اس میں نائجیریا کی کٹ کو نمبر ون قرار دیا ہے۔ دیگر وجوہات کے ساتھ اس میں جرسی کی مقبولیت بھی نمایاں عنصر رہی۔ یاد رہے کہ جرسی مارکیٹ میں متعارف ہوتے ہی منٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوگئی تھی۔ بیلجیئم دوسرے، برازیل تیسرے اور ارجنٹائن چوتھے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں 32واں یعنی سب سے آخری نمبر تیونس کو دیا گیا ہے۔