لندن (نیوز ایجنسیز) انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 جون سے ہو گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے ووکس کی جگہ ٹام کیورن کو اسکواڈ میں طلب کیا تھا۔ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان واحد ون ڈے 10 جون کو کھیلا جائے گا۔