ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں پولیس ملازمین کے تاریخیتبادلو ں کا اعلی ٰپولیس افسران نے نوٹس لے لیاہے،سی پی او کی طرف ایک ماہ کےدوران ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی سفارشوں پر سیکڑوں تبادلے کئے گئےجبکہ ان تبادلوں پر حلقے میں چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں، اعلیٰ افسران کی طرف سے تبادلوں کےبارے میں رپورٹ طلب کرنے پر او ایس آئی برانچ کے انچارج اے ایس ائی احمد خان کو کرپشن کے الزامات پر معطل کیا گیا ہےتاہم اس معاملہ کی انکوائری دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ذرائع کےمطابق پابندی کے باوجود اس برانچ میں ٹی ایس آئی اظہر گل کی عارضی تعیناتی کر کے اندرون خانہ دفتری امور کے اہلکاروں کےتبادلے اب بھی کئےجارہےہیں۔