ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں ریسرچ اور فیکلٹی وطلباوطالبات کے ایکسچینج کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے پر دونوں کے وائس چانسلر ز نے دستخط کئے اس معاہدے کے تحت دونوں یونیورسٹیوں میں ہونےوالی ریسرچ کو ایک دوسرے سے شیئر کیاجائےگا ایک دوسرے کے طلبا وطالبات اورفیکلٹی وزٹ کریں گے اور لیکچردیں گے ، دونوں ادارے مشترکہ ریسرچ کو فروغ دیں گےاور اس کی اشاعت کو یقینی بنائیں گے ،یہ معاہد ہ تین سال کےلئے ہوگا بعدازں اس میں توسیع کی جاسکےگی معاہدے پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی طلعت افزا ور ایبٹ آباد کے افتخار احمد نے دستخظ کیے۔