• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹینس پلیئرز ڈیوس کپ کی تیاری سری لنکا میںکریں گے

کراچی (شکیل یامین کانگا اسٹاف رپورٹر) چین کے خلاف ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں ایک ہفتے کی ٹریننگ لیں گے۔ چار رکنی ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، یاسر خان اور عابد مشتاق شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم ایشیا اوشیانا گروپ ون میں9 سال بعد پہنچی ہے۔ پاکستانی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے چینی ٹیم نے یہاں کھیلنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے سری لنکا اپنے نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون کے مقابلے4 سے 6 مارچ تک کولمبو میں ہوں گے جس کیلئے پاکستانی ٹیم 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان کے میں کھیلنے سے انکار پر ہمیں نیوٹرل وینیو کے طور پر سری لنکا کا انتخاب کرنا پڑا۔ اپنے کھلاڑیوں کو ٹائی سے ایک ہفتے قبل وہاں بھیجیں گے اور ان کا تربیتی کیمپ لگائیں گے تاکہ کھلاڑی وہاں کے موسم میں خود کو ایڈجسٹ کرسکیں۔ آن پیپر چینی ٹیم ہم سے بہت بہتر ہے اس کے کھلاڑی ٹینس رینکنگ میں ٹاپ 200 میں شامل ہیں جبکہ ہمارے ٹاپ کھلاڑی اعصام الحق کی رینکنگ 800 اور عقیل خان کی 1200 کے بعد شروع ہوتی ہے لیکن ہم پرامید ہیں کہ اپنے سے بہتر چائنز تائپے کو ہرا کر گروپ ون میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہم چین بھی جاکر ٹائی کھیل سکتے تھے لیکن وہاں سنتھیٹک ہارڈ کورٹ پر ہماری شکست کے بہت زیادہ امکانات تھے اس لئے سری لنکا کا انتخاب کیا وہاں کلے کورٹ پر ہمارے کھلاڑی مقابلہ کریں گے جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔ اعصام الحق اس وقت یورپ میں ہیں امید ہے ٹیم کے سری لنکا کے پہنچنے پر فوری جوائن کرلیں گے۔ ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان کا فیصلہ بھی آئندہ ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین