• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر فری اکنامک زون کے پہلے فیز میں تمام زمین بک ہو چکی،چائوبائو ژونگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی خصو صی دعوت پر چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے فیڈریشن ہا ئوس کراچی کا دور ہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے اراکین کو گوادر کی بندر گا ہ اور فر ی اکنامک زون میں تر قیا تی منصوبو ں اور دیگر امورسے متعلق تبا دلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر ، نا ئب صدور طا رق حلیم ،سعید ہ بانو، سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیف ایگز یکٹو ٹی ڈیپ ایس ایم منیر اور بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی نے شر کت کی۔ ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر طا رق حلیم نے چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ کا فیڈریشن ہائوس آنے پر خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ گوادر پو رٹ سے شروع کی جانے والی کنٹینر لا ئن کی سروس کے تحت ہر بد ھ کو ما ل برادر بحری جہاز گوادر آتا ہے جو محدود مقدارمیں کارگو چین اور مڈ ل ایسٹ کی بندر گا ہو ں تک لے جا رہا ہے جس میں سی فوڈ بھی شامل ہے۔ طا رق حلیم نے بتا یا کہ گوادر سے چین ایکسپورٹ کی جانے والے سی فوڈ کو چین میں منہ ما نگی قیمت پرخریدا جا رہا ہے اسی طر ح پاکستان کی مصنوعات چین جا نے پر چینی خریداروں کی جانب سے والہانہ دلچسپی کااظہار کیا جا رہا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے کہاکہ ایف بی آرنے گوادر کی بند رگا ہ پر کمیونی کیشن کی موثر سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے کلیئرنگ کے ون ونڈو آپریشن کسٹم کی سہو لت عا رضی طور پر استعمال کر نے کی اجا زت دے دی ہے۔ اس موقع پر چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے کہاکہ گوادر فر ی اکنا مک زو ن کے پہلے فیز میں تمام زمین بک ہو چکی ہے اور ، پہلے فیز میں 10 سر مایہ کا روں کو سر مایہ کا ری کے اجا زت نامے دئیے جا چکے ہیں جن میں سے 4پاکستانی کمپنیاں شا مل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے زون کی تعمیر پر 300ملین ڈالر کی سرمایہ کا ری کی جا چکی ہے گوادر کی آبا دی کو پورٹ پر نصب ڈی سلینیشن پلا نٹ سے میٹھے پا نی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ گوادر کا اسمارٹ سٹی ما سٹر پلا ن بھی اگست تک مکمل ہو نے کا امکان ہے ۔ چانگ بائوژونگ نے بتا یا کہ چین گودار کی مقامی آبادی کی سماجی بہبود اور بنیادی سہو لتو ں کی فراہمی کے لیے بھی سر ما یہ کا ری کر رہا ہے ۔ سی او پی ایچ سی کے ہیڈ آف ما رکیٹنگ سید شہزاد سلطا ن نے کہاکہ گودار میں تین سو بستر وں کا ہسپتا ل تعمیر کیا جا رہا ہے اس وقت بھی 14ما ہر چینی ڈاکٹرز گوادر میں تعینات ہیں۔

تازہ ترین