نواب شاہ(بیورورپورٹ)پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر جمع کرادیےگئے ‘کاغذات نامزدگی آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری نے ریٹر ننگ آفیسر محمد محبوب اعوان کے پاس جمع کرائے ہیں ۔ آصف علی زرداری کے اس حلقے سے انتخاب لڑنے کے ا علا ن کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔این اے 213 سے آصف علی زرداری کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے گل محمد رند ،مسلم لیگ ن کے سید جی ایم شاہ ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی نے بھی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی جانب سے تاحال فارم جمع نہیں کرائے گئے ہیں خیال ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ان کے فارم جمع ہوجائیں گے ۔