• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ قتل کیس کے ملزم کی 25سال قید بامشقت اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسر شاہ اورجسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے جنگل خیل کوہاٹ قتل کیس کے ملزم کی 25سال قید بامشقت اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے الطاف خان ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم صفیان ساکن جنگل خیل کوہاٹ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ جنگل خیل کی حدود میں 29 ستمبر 2013 کوفائرنگ کرکے ایوب خان کوقتل کردیاتھافریقین میں خواتین کا تنازعہ بتایاجاتاہے ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوعمرقید اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظور کرکے ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین