علاءالدین مری نے نگراں وزیراعلی بلوچستان کاحلف اٹھا لیا۔
نگراں وزیراعلی بلوچستان علاءالدین مری کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی۔
تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علاء الدین مری سے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو ، سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے علاوہ سینئر بیورو کریٹس بھی شریک ہوئے ۔