لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) سی پی آئی سی نےبہ مسرت چائنا پاک گالف اسٹیٹ کیلئے ایک ماہ بعد ہی دوسرے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔قابل فخر مسٹر ریان ہی نے چین میں منعقدہ ’’ شینزن رئیل اسٹیٹ ایکسپو۔2018‘‘ میں ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ تیزی سے پروان چڑھنے والے گوادر پورٹ سٹی میں سی پی آئی سی کی دوسری بڑی کامیابی کا جشن ہے۔چائنا پاک گالف اسٹیٹس 265 ملین پونڈز کی مالیت سے تعمیر ہونے والی گالف کمیونٹی ہے جو 6.7 ملین سکوائر فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔یہ پاکستانی اور چینی پروفیشنلزدونوں کیلئے قطعی موزوں ہے جبکہ اس میں اعلیٰ معیاری طرز زندگی کیلئے درکار تمام ضروریات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔چائنا پاک گالف اسٹیٹس گوادر اور پاکستان میں انتہائی ضروری ہائوسنگ کی سہولیات فراہم کرے گی جسے فی الوقت ہائوسنگ کی انتہائی قلت کا سامنا ہے۔کمیونٹی میں رہنے والوں کیلئے ہر چیز فراہم کی گئی ہے تاکہ یہاں رہائشیوں کو رہنے، کام کرنے اور کھیلنے بشمول ایک ریزیڈنٹس گالف کورس، سی پیک کوسٹل ہائی وے اور ساحل سمندر، اپنے انٹرنیشنل شاپنگ مال، ایک ملٹی۔پلیکس سنیما، کمیونٹی پارکس،چائنا پاک میڈیکل سینٹر ،چائنا پاک ہائی سکول اور جدید ترین ایکو زون ری سائیکلنگ سینٹر تک رسائی حاصل رہے۔سی پی آئی سی بورڈ کے رکن مسٹر ریان ہی نے ایوارڈ وصول کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم جانتے ہیں کہ چائنا پاک گالف اسٹیٹس ایک حیران کن ترقی ہے اور گوادر میں ایک باہم پیوستہ اور پائیدار کمیونٹی فراہم کرےگی، ہماری ٹیم نے ایک ہیجان خیز، محفوظ اور پر آسائش رہائش فراہم کرنے کیلئےھْیقتاً سخت محنت کی ہے ‘‘۔