• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی کلاسک فٹ بال لیگ رواں سال ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پہلی کلاسک فٹبال لیگ رواں سال ہوگی۔ فٹبال ہائوس لاہور میں ہونے والی تقریب میں عہدیداروں نے بتایا کہ کلاسک لیگ کیلئے قومی فٹبالرز کی ابتدائی فہرست مرتب کی جاچکی ہے جبکہ پی ایف ایف کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ رابطے جاری ہیں۔ اس موقع پر ایف ایف شعبہ لیگ ڈویلپمنٹ و میڈیا اور کلاسک لیگ کے ڈائریکٹر شاہد کھوکھر نے کہا کہ دنیا کا مقبول ترین کھیل بدقسمتی سے پاکستان میں پیچھے رہ گیا، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملکی فٹبال میں جدید رجحانات متعارف نہیں کروائے جاسکے،کلاس لیگ اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے جس کے آگے چل کر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ڈائریکٹر کمپی ٹیشن پی ایف ایف سجاد محمود نے کہا کہ سی ایف ایل میں مقابلے کی فضا پیدا ہونے سے پاکستان پریمیئر لیگ اور بی ڈویژن فٹبال کیساتھ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ہمیں مزید ایک ایونٹ میسر آجائے گا۔
تازہ ترین