ملتان (نمائندہ جنگ)ضلع کچہری میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کے مابین تصادم ہوتے ہوتے رہ گیااوررہنماؤں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزضلع کچہری میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پراچانک مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اوراپنے رہنماؤں وجماعتوں کےحق میں نعرے بازی کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم اس موقع پررہنماؤں نے کارکنوں کوایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی سے روک دیا۔