• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے ملتان کو 5 ماہ میں 17 کروڑ سے زائد آمدنی ہوئی، رپورٹ ہیڈکوارٹر کو ارسال

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے 5ماہ میں 17کروڑروپے سے زائد کی آمد ن حاصل کرکے رپورٹ ہیڈکوارٹرروانہ کردی ہے،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ 5ماہ کے دوران ریلوے انتظامیہ ملتان نے مسافرٹرینوں کی مد میں 2ارب 1کروڑ17لاکھ80ہزار اور کوچنگ میں 5کروڑ34لاکھ49ہزار، گڈز ٹرینوں کی مد میں 50کروڑ79لاکھ 13ہزارجبکہ متفرقکی مد میں 17کروڑ10لاکھ 59ہزارروپے کی آمدن حاصل کی اور دیئے گئے ٹارگٹ سے 17کروڑ43لاکھ 84ہزار روپے سے زائد آمدن حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ اگر ملتان سے فیصل آباد ، کراچی ، راولپنڈی اور سمہ سٹہ سے امروکا کے لئے بند ٹرینیں بحال کردی جائیں تو آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین