• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فٹ بال، مصر کے محمد صلاح یوروگوئے کیخلاف پہلا میچ کھیلیں گے

ورلڈ کپ فٹ بال، مصر کے محمد صلاح یوروگوئے کیخلاف پہلا میچ کھیلیں گے

کراچی، قاہرہ (جنگ نیوز) مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر محمد صلاح جو انگلینڈ کے پریمیر لیگ کلب لیور پول سے کھیلتے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں مصر کے یوروگوئے کے خلاف 15؍ جون کو پہلے میچ کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔ ویسے ان کی شرکت ڈاکٹروں کے مشورے سے مشروط ہے انہیں یورپین چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس نے پہلے ہاف میں خطرناک فائول کرکے زخمی کردیا تھا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں محمد صلاح کے گول ہی نے مصر کو فائنل رائونڈ میں پہنچایا۔ مصر کے صدر الیسسی نے ہفتے کو ورلڈ کپ فٹبال ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ ورلڈ کپ میں وہ بہتر کار کردگی سے اپنی قوم کو خوشیاں دیں،انہوں نے مصری فٹبالر محمد صالح سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی ۔

تازہ ترین