• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف

چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف

کراچی (نیوز ایجنسیز) مسلم لیگ ن عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنیوالے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کرے گی جب کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت ن لیگ میں 70فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے ، امیدوار وں کی پہلی کھیپ کا اعلان(آج) کیے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں اور اُن کا موقف ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور بھی کیا گیا جب کہ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سینئر رہنما و سینیٹر میاں رضاربانی نے آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ،الیکشن لڑنے کے بجائے سینٹ کی نشست رکھنے کافیصلہ کرلیا۔جبکہ وسان ہائوس اور جیلانی ہائوس بھی آمنے سامنے آگئے، فریال تالپور کی سربراہی میں اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ نفیسہ شاہ کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم علی شاہ نے بائیکاٹ کردیا، پی ایس 26 سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ پیپلز پارٹی نے نواب وسان کو ٹکٹ کا اجرا روک دیا گیا۔

تازہ ترین