• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: چیک بائونس ہونے پر مسیحی برادری کو مایوسی

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) عیسائی برادری لاڑکانہ کے 55 افراد کو حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے امدادی چیک اکائونٹ میں ناکافی رقم ہونے کے باعث کیش نہ ہو سکے۔یہ چیک سات فروری کو ایک خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کو صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے دیئے تھے۔حیران کن طور پر جب یہ چیک مقامی بینک حکام نے کیش کرانے کے لئے محکمہ اقلیتی امور سندھ کی نامزد بینک کو بھیجے گئے تو محکمہ اقلیتی امور کے اکائونٹ میں ناکافی رقم کی وجہ سے تمام چیک بائونس ہو گئے۔ مسیحی برادری کے مستحقین نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین