• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حمزہ شہباز کیخلاف دوسرا مقدمہ درج

حمزہ شہبازکی مبینہ بیوی عائشہ احد کی مدعیت میں دوسرا مقدمہ درج ہوگیا ،جس میں حمزہ شہباز کے ساتھ ان کے بہنوئی علی عمران اور ڈرائیور سرور کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔

حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف نیا مقدمہ تھانہ جنوبی چھاونی میں درج کیا گیا ، جس میں تشدد ،حبس بے جا میں رکھنے اور چھینا جھپٹی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں عائشہ احد نے موقف اپنایا ہے کہ حمزہ شہباز سے 16 اپریل 2010 کو شادی ہوئی، 16 فروری 2011کو ڈرائیور بھیج کر نیا گھر دکھانے کا بہانا کرکے 178 ڈی ماڈل ٹائون بلایا۔

عائشہ احد کے مطابق 178ڈی ماڈل ٹائون میں حمزہ شہباز،علی عمران پہلے سے موجود تھے ،انہوں نے موبائل فون ،پرس اور قیمتی زیوارت چھین لئے اور سادہ کاغذ اور اسٹامپ پیپرز پر دستخط سے انکار پر تشدد کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ، تشدد سے کپڑے پھٹ گئے ،شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے ،جس پر حمزہ شہباز اور علی عمران فرار ہوگئے ۔

تازہ ترین