عمران خان سےمقابلے کےلئے عائشہ گلالئی انتخابی میدان میں آگئیں،این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس نشست پر ن لیگ کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور کہا کہ اس نشست پر اگر ن لیگ مریم نوازکو بھی میدان میں اترے گی تو ضمانت ضبط ہوگی۔
عائشہ گلالئی نے این اے 53سے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نہیں آرہی،پی ٹی آئی نے اپنا نظریاتی موقف بدل لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی نے ماریں کھانے والے کارکنوں کے بجائے مجرموں کو ٹکٹ دیے ہیں۔