اسلام آباد( نمائندہ جنگ) نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلئے وزارت داخلہ کو دوسرا مراسلہ بھیج دیا۔ وزارت داخلہ کے نام نیب کے خط میں کہاگیاہےکہ نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ خط میں کہاگیا کہ نیب ریفرنسز کی سماعت آخری مرحلے میں ہے اور جلد فیصلہ آنے والا ہے اس مرحلے پر ملزموں کی موجودگی بہت ضروری ہے اور اگر وہ ملک سے باہر چلے گئے تو قانونی مضمرات ہوسکتے ہیں۔ اس لئے انہیں ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے اور ان کےنام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ نیب نے ایڈن ہائوسنگ کے ڈاکٹر امجد اور دیگر کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا مراسلہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا۔