• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: کارسوار کی فائرنگ، وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق

پنڈی میں کارسوارکی فائرنگ، وارڈن سمیت 2 افراد قتل

راولپنڈی میں کار سوار کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس کے مطابق کمیٹی چوک میں افطار سے چند منٹ پہلے راجہ روئیداد نامی کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتا سڑک پر آ گیا ۔

ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے گاڑی روک کر لائسنس طلب کیا ۔ اس پر ملزم طیش میں آگیا اور رپیٹر سے اچانک فائر کھول دیا ۔

ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے ۔ لوگوں نے انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے ۔

شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تازہ ترین