• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے بیٹے کی پولو میں پاکستان کی نمائندگی، انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی قیادت

مریم نواز کے بیٹے کی پولو میں پاکستان کی نمائندگی، انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی قیادت

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی زیر قیادت پاکستانی طلبہ کی پولو ٹیم گزشتہ روز برطانیہ میں پولو کے تاریخی میدان میں 4رائونڈز میں سخت مقابلے کے بعد برطانوی ٹیم سے شکست کھا گئی، سیکڑوں افراد نے یہ سنسنی خیز میچ دیکھا، پاکستانی اور برطانوی طلبہ کی پولو ٹیموں کے درمیان اس میچ کا اہتمام سکولز اور یونیورسٹیز پولو ایسوسی ایشن نے کیا تھا، جنید صفدر نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جبکہ ٹیم میں جنید صفدر جو یونیورسٹی کالج لندن میں زیر تعلیم ہیں کے علاوہ سرے یونیورسٹی کے صوفی ہارون اور رائل ایگریکلچرل یونیورسٹی کے تیمور ہارون شامل تھے۔ پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انھوں نے کھلاڑیوں میں ان کی ذاتی اور گروپ پرفارمنس کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے، میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیاگیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انھوں نے پولو کھیلنا پاکستان سے شروع کیا اوراپنے فیملی کے لوگوں سے اس میں مہارت حاصل کی،جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے جنید صفدر نے کہا کہ اگرچہ ہم میچ ہار گئے لیکن یہ میچ مجموعی طورپر بہت دلچسپ تھا اور کھیلوں میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلاموقع ہے کہ پاکستانی طلبہ نے بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی کے طلبہ کے مقابلے میں آئے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم اب اس طرح زیادہ مقابلوں میں شرکت کویقینی بنانے کی کوشش کریں گےہم برٹش پاکستانیوں کو میچ اور ان میں پاکستانی طلبہ کی کارکردگی دیکھنے کی دعوت دیں گےانھوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں کھیلے جانے والے معروف شندور پولو مقابلوں کی طرح کامیچ تھا یہ پاکستانی ٹیلنٹ کے مظاہرے کاموقع تھا اور ہم نے اس کابھرپور مظاہرہ کیا،انھوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ نہ صرف کھیلوں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔پاکستانی بین الاقوامی سطح پر ہر جگہ شاندار کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہیں لیکن ان کوتسلیم نہیں کیاجاتا۔

تازہ ترین