• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں،چوہدری نثار

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کسی جماعت میں قائد یا تاحیات کا کوئی عہدہ نہیں ہے ‘ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا‘ موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں بلکہ اپنی غلطیوںکا نتیجہ ہیں‘مجھ سے ٹکٹ کےلئے پہلے درخواست کیوں نہ مانگی گئی ، متواتر8الیکشن جیتنے والے شخص کو ٹکٹ کےلئے درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے ، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے،مریم نواز صرف میاں نوازشریف کی بیٹی ہیں ،مریم نواز کہتی ہیں ڈان لیکس کے معاملے میں سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے زیادتی ہوئی ان کے والد میاں نوازشریف نے سینیٹر پرویز رشید کو دو مرتبہ کیوں نکالا ؟ ۔منگل کوٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے ، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں میں تاحیات کوئی عہدہ نہیں ہے ، آئین وقانون کی بات کرنے والے پارٹی آئین کی پاسداری کریں‘پارٹی میں مجھے موجودہ حالات پر پہنچانے کی وجہ ایک ہی ہے ، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، یہ بات پہلے بھی کہی تھی آج بھی اس پر قائم ہوں ، مریم نواز اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں اس کا علم نہیں ، میرے ساتھ چند اور دوستوں نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی ، آج وہ دوست بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں ہیں ‘آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کےلئے مشاورت کررہا ہوں ، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو باضابطہ اعلان کروں گا ۔ میں نے پوری زندگی شیر کے نشان کے لئے درخواست نہیں دی‘موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے ، اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں ہے ، ڈان لیکس کے وقت نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ، ڈان لیکس اجلاس میں نوازشریف ، میں اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تھے ۔
تازہ ترین