• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اور مریم نواز کی کل لندن روانگی متوقع

ملک، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں: مریم نواز

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل لندن روانگی متوقع ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عام انتخابات کے سلسلے میں اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے جاتی امرا سے ریلی کی شکل میں ریٹرنگ آفس پہنچیں۔

اس موقع پر انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو کہا کہ کل میری صبح 9بجے فلائٹ ہے، آپ کے پاس نہیں آسکوں گی،جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ کل آپ نہ آئیں تو آپ کا وکیل آ جائے گا۔

 نوازشریف اور مریم نواز کی کل لندن روانگی متوقع

ایوان عدل میں ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ ہے، اس کےبارے میں آپ کیا کہیں گی؟

مریم نواز نے انہیں جواب دیا کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں۔

مریم نواز کی روانگی سے قبل چار بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ میں ملک ، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہیں۔

مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ایوان عدل آمد سے قبل سیکیورٹی اقدامات کیے گئے، جن کے تحت سراغ رساں کتوں کی مدد سے کمرۂ عدالت کی تلاشی لی گئی۔

کتا کمرۂ عدالت میں لائے جانے پر دیگر امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر آصف بشیر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسپیشل برانچ کے افسروں کو نوٹس جاری کیا جائے۔

تازہ ترین