سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری چوہدری نثار ،چوہدری پرویز الٰہی،عائشہ گلالئی ،آفاق احمد اور شرجیل انعام میمن کے کا غذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔
چوہدری نثار کے پی پی 10 سے الیکشن لڑنے کے خلاف لگائے اعتراضات خار کردیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصے لینے کی اجازت دیدی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الٰہی کے این اے 69،آفاق احمد کے این اے 254،عائشہ گلالئی کے این اے 161 ،پی پی کے شرجیل انعام میمن کے پی ایس 63 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ چوہدری نثار ہی بتاسکتے ہیں کہ ان کے پاس کیا راز ہیں،مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، سندھ میں جی ڈی اے کے ساتھ اتحاد ہے۔
پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگی امیدوار ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے پوچھیں ان کی 10سال میںکیا کارکردگی رہی ہے؟