• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم7اسپلنٹرز ان ٹائم(7 Splinters in Time)کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

 فلم

جیبرئیل جوڈٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کی تفتیش کرتا ہے اور اس ہی دوران اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہے۔

فلم کی کاسٹ میں آسٹن پینڈلٹن،اکیوا شیفر،لینن کوہن،ایمینیول چریکی،ایل سپینزا اور لورن فاکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرسچین ایچ کاپر کی پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین