لاہور(نمائندہ جنگ)فٹ بال اور دیگر اشیاء پر سعودی عرب کے پرچم کو شائع کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مسلم ممالک ایکشن لیں ، سعودی عرب کا پرچم شائع کر نے کا مقصد سعودی عرب کے پرچم سے کلمہ طیبہ ہٹوانے کی کوشش ہے ، جس کو مسلم امۃ مسترد کرتی ہے ، سعودی عرب کا مؤثر احتجاج درست سمت قدم ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسعد زکریا ، حاجی طیب شاد قادری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسید الرحمن سعید اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔