• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر

’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ شطرنج کی بھارتی کھلاڑی کا انکار

شطرنج کی بھارتی کھلاڑی سومیا سوامی ناتھ نے ایران میں ایک مقابلے میں شرکت سے اس لیے انکار کر دیا ہے کیوں کہ اسے سر ڈھانپنے کی شرط منظور نہیں ہے۔

سومیا سوامی ناتھ جو کہ عالمی سطح پر سابقہ جونئیر چیمپئن بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ’ایشین نیشنز چیس کپ‘ کا ڈریس کوڈ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ شطرنج کی بھارتی کھلاڑی کا انکار

29 سالہ سوامی ناتھ کا کہنا ہے کہ ’’ اپنے سر کو ڈھاپنے کا ایرانی قانون میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کے علاوہ آزادیٔ اظہار، اپنے خیالات اور اپنے مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔‘‘

سوامی ناتھ کا مزید کہنا ہے کہ ’’ میں یہ بات سمجھتی ہوں کہ کھیل کے دوران ہمیں اپنے ممالک کا یونیفارم پہننا ہوتا ہے لیکن کھیل میں زبردستی کے ڈریس کوڈ کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘

’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ شطرنج کی بھارتی کھلاڑی کا انکار

یاد رہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سے وہاں خواتین پر اپنا سر ڈھانپنے کا قانون نافذ ہے۔

تازہ ترین