• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا انتقال کر گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنیل تھاپا کو طبیعت میں خرابی کے باعث ناروِک اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، علاج کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔

اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکار کی ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے، انہوں نے کئی دہائیوں کے دوران نیپالی، بالی ووڈ اور بھوجپوری فلموں میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔

سنیل تھاپا 300 سے زیادہ نیپالی فلموں میں نظر آئے اور انہوں نے کئی ہندی، تامل پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید