• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،اپنا صوبہ بحال کرنیکی طاقت رکھتے ہیں،محمود اچکزئی

گلستان( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 40 سال سے مسلط جنگ کی وجہ سے پشتون افغان ملت کا خون بہایا جا رہا ہے ،انگریز کی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو فرنگی نے اپنے ہی وطن کے جرگے کے ذریعے سزا دلوائی ،خان شہید کی طویل جد و جہد اور قربانیوں کے نتیجے میں ہی ہماری اقوام و عوام کو ووٹ اور حکمرانی کا حق ملا ،ملکی استحکام اس میں ہے کہ آئینی ضمانت کے ساتھ ہر قوم کے ہر شعبہ زندگی میں حقوق و اختیارات تسلیم کرتے ہوئے آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کو عملاً تسلیم کیا جائے ،شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے انتخابات میں ہر قسم کی مداخلت ماضی کی طرح ملک کے لیے مزید نقصان کا باعث ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عنایت اللہ کاریز گلستان میں عید کے موقع پر مبارک باد کے لیے آنے والے پارٹی رہنماوں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا میپ اور اس کے اکا برین کو یہ فخر حاصل ہے کہ انگریز کی حکمرانی کے خلاف سب سے پہلے اس خطے میں آزادی کا علم بلند کیا اور خان شہید اور ان کے ساتھی عبدالسلام خان ،ایوب خان ،عیسیٰ خان 1929 میں اول ترین سیاسی قیدی تھے جنہیں انگریز نے اپنے ہی ہم وطن لوگوں کے ذریعے سزا دلوائی اور خان شہید اور ان کے محدود ساتھیوں کی شروع کردہ تحریک اور قربانیوں سے لبریز جدو جہد کےذریعے ہی یہاں کی اقوام و عوام کو ووٹ کا حق ملا اور آج ہر کوئی اس ووٹ کا امید وارہے جبکہ وہ اس وقت خان شہید اور اس کے ساتھیوں کے حقیقی موقف کو رد کر کے انگریز کی حکمرانی کے طرف دار تھے جبکہ انگریز کے نکالنے اور ملک کے مختلف مارشلائوں کے دوران بھی ابن الوقت عناصر عوام کے حق کی حکمرانی کے مخالف تھے اور ملک میں بنیادی جمہوریت کے وقت جنوبی پشتونخوا کے تمام علاقوں میں امیدوار غیر پشتون تھے لیکن پشتونخوا میپ اور خان شہید کی طویل جدو جہد کی بدولت ووٹ کے حق کے ساتھ عوامی شعور میں اضافہ ہوا اور پشتونخوا میپ کی اس طویل جدو جہد عوام کو ووٹ کا حق دلانے،ہمارے جنوبی پشتونخوا صوبے کے ہتھیانے اور خان شہید کی شہادت سے اور اب بھی ایسے عناصر موجود رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ غیروں کا ساتھ دے کر اس برحق اور ہمارے عوام کی اس نمائندہ تحریک اس کی قیادت کی مخالفت کرتے ہوئے سازشیں جاری رکھیںجبکہ ہم نے کسی سے بھی گلہ نہیں کیا بلکہ اپنے وطن اور اس کے تمام عوام کی آزادی ،ترقی ، خوشحالی اور سیالی و برابری کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھی اور اپنے ملت کی حق ملکیت اور حق حاکمیت پر انگریز سمیت آج تک کسی بھی ظالم و جابر کے سامنے نہیں جھکے۔
تازہ ترین