• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹروں پر ٹیکس چوری،لاہور سے 3ٹیموں کی ملتان آمد، چھاپے ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس چوری کی شکایت پر عیدالفطر کے موقع پر لاہورسے 3 ٹیمیں ملتان کے تھیٹروں پر بھیج دیں، چھاپے سے قبل مخبری ہونے پر معاملات ٹھیک کر لئے گئے اور چھاپے ناکام بنا دیئے گئے، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو کافی عرصہ سے شکایات مل رہی تھیں کہ تھیٹروں پر لگایا جانے والا ٹیکس کم ظاہر کیا جا رہا ہے اور عیدالفطر پر بھی اسی روش کو برقرار رکھ کر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جائے گا جس پر 3 ٹیمیں ملتان روانہ کی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ جب ٹیمیں ملتان پہنچیں تو ملتان ایکسائز کے متعلقہ اہلکاروں نے تھیٹروں پر پہلے ہی اطلاع کر دی اور تمام ریکارڈ مرتب کر لیا گیا اور شو کے حساب سے ٹیکس بھر کر ٹیموں کے چھاپے ناکام بنا دئیے گئے۔
تازہ ترین