• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ راولپنڈی میں گروپ بندی کے خاتمے کیلئے کوشش نتیجہ خیز مرحلے میں داخل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی میں گروپ بندی کے خاتمہ کیلئے کوشش نتیجہ خیز مرحلہ میں داخل ہو گئیں ہیں۔ راولپنڈی کی 40یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے متحد ہو کر انتخابی مہم چلانے کا حلف دیدیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیٹر چوہدری تنویر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مقامی قیادت ٓئندہ48 گھنٹوں میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے بعد نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر دے گی۔ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر دے گی۔ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے نامزدگیاں سامنے آنے کے بعد باقی تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور اپنے اپنے حلقے کے امیدوار کے ساتھ شانہ بشانہ انتخابی مہم چلائیں گے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی پی 11 سے امیدوار سابق نائب ناظم بلدیہ راولپنڈی سجاد خان کے راضی ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے میں سہولت ہوگی۔ پی پی 16 سے حاجی پرویز خان، حاجی ارشد، شیخ رشید، راجہ حنیف، عابد سہیل، حامد عباسی، حامد عباسی اور مقبول احمد خان، پی پی 18 سے ضیا اللہ شاہ، چوہدری عمر مشتاق، چوہدری عابد، لطیف زر خان اور عبداللہ بٹ، پی پی 11 سجاد خان، چوہدری راسب، راجہ باسط متین اور چوہدری ظفر لڈو نے ٹکٹ واپس لینے کی تیاری کر لی ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کی قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ن لیگ کو بلدیاتی انتخابی کی طرح اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اس صورت میں یہ 2013 سے بہتر نتیجہ دینے میں کامیاب ہونگے پریس کانفرنس کے دوران 11 امیدواروں کے روبرو پیش بھی کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین