• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی او اے کا پی ایچ ایف کا الیکشن تسلیم کرنے سے انکار

پی او اے کا پی ایچ ایف کا الیکشن تسلیم کرنے سے انکار

قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ہاینڈ میں ہے جہاں اسے چیمپئینز ٹرافی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے، پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے مختلف کلبوں کے ساتھ پریکٹس میچز کھیل رہی ہے جس میں اس کی کارکردگی خاصی بہتر نظر آرہی ہے، کھلاڑی اس حوالے سے پر عزم ہیں کہ وہ اس اہم ایونٹ میں قوم کو مایسو نہیں کریں گے،دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو تاحال تسلیم نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اولمپکس کے اعتراض کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے تاحال فیڈریشن کے نتائج قبول نہیں کئے پی او اے کے نمائندے نے فیڈریشن کے الیکشن کی رپورٹ جمع نہیں کرائی ، ذرائع کے مطابق پی او اے کوسندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کا اعتراضی لیٹر مل چکا ہے ، ذرائع پی او اے پی ایچ ایف کے الیکشن میں سندھ کی نمائندگی غیر آئینی تھی، ایس او اے نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن کو تسلیم نہیں کیا تو کس نے پی ایچ ایف کے الیکشن میں سندھ کی نمائندگی کی اس سوال پر پی او اے نے تاحال فیڈریشن کے انتخابات کو قبول نہیں کیا ہے*ملک میں ٹیبل ٹینس کی دو متوازی فیڈریشنوں کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی ایشین گیمز میں شرکت پر نیا جھگڑا سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ خواجہ حسن ودود کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی حمایت ایس ایم سبطین کی فیڈریشن کو حاصل ہے، ایشین گیمز میں منتظمین قومی دستے میں شامل کسی بھی کھیل میں شامل ان ہی کھلاڑیوں کو تسلیم کرتے ہیںجس کی اس ملک کی قومی اولمپک کمیٹی نےمنظوری دی ہوگی جس کی وجہ سے ایک بار پھر ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی شر کت پر ڈرامائی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے،شائقین کھیل اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بیناد پر ایشین گیمز کے لئے بھیجا جائے*اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) نے اپنے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ کے دوسری بار نگراں وزیر بننے پر ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا۔تقریب میں سجاس صدر۔طارق اسلم۔۔سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان ۔نائب صدور۔عبید اعوان۔شاہد علی خان۔سیکریٹری فنانس ارشاد علی۔ مجلس عاملہ کے ارکان شاہد ساٹی۔جاوید اقبال۔ نادرہ مشتاق۔آصف خان۔فیضان لاکھانی۔ یاور عباس۔شاہد انصاری۔ارشد وہاب اور احسان خان۔ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال ۔اولمپیئن وسیم فیروز۔نصرت فہیم سمیت سجاس کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سجاس کے سیکریڑی اصغر عظیم نے اے آئی پی ایس کا خط ڈاکٹر جنید کو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا نے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو پاکستان کا بہترین اسپورٹس آرگنائزر قرار دیا ہے۔ڈاکٹر جنید کو بہترین آرگنائزر کا عالمی ایوارڈ رواں برس نومبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں منعقدہ انٹر نیشنل ینگ اسپورٹس جرنلسٹس ورکشاپ کے موقع پر دیا جائے گا۔ورکشاپ میں 20 ممالک کے اسپورٹس جرنلسٹس شریک ہونگے*میزبان ای او کلینک نے سپارکو پینٹس لاہور کو ایک سخت مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دیکر 23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجایا لیا۔ اے او کلینک کے اوپنر شہباز جاوید کی شاندار ناقابل شکست سنچری میچ کی نمایاں خصوصیت تھی جبکہ ندیم جاوید نے بھی اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شہباز جاوید مین آف دی میچ اور مین آف دی کورنامنٹ کے ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید احمد تھے جبکہ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر معین خان ، ڈی جی کے ڈی سمیع صدیقی ، اولمپیئن وسیم فیروز ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم بھی موجود تھے۔ ۔ فاتح ٹیم اے او کلینک کو 8لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ موٹر سائیکل، رنر اپ ٹیم سپارکو پنٹس لاہور کو 5لاکھ روپے اور موٹر سائیکل انعام میں دی گئی۔ اسکے علاوہ مین آف دی میچ شہباز جاوید کو 25ہزار روپے کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی جانب سے سوڈالر انعام دیا گیا۔ شہباز جاوید مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے اور انھیں موٹر سائیکل انعام میں دی گئی۔ واضح رہے کہ اے او کلینک پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی*کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والےمنصور احمد میموریل رمضان نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے جیت لیا، فائنل میں ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے تین اولمپئن سابق کپتان احمد عالم ، حسیم خان اور وقاص اکبر بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ تھےجنہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشن کا خاتمہ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ دو دو ایسوسی ایشن کی وجہ سے کھلاڑی پریشان رہتے ہیں بلکہ نیا ٹٹیلنٹ بھی سامنے نہیں آسکتا* عمر ایسوسی ایٹس نے نیا ناظم آباد رمضان کپ کا ٹائٹل تیسری بار جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ تیسرا ٹائٹل جیتنے کیلئے انہیں 4سال انتظار کرنا پڑا۔قبل ازیں 2013اور 2014میں انہوں نے فاتح ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنایا تھا۔پانچویں ایڈیشن کا فائنل عمر ایسوسی ایٹس اور نیشنل بینک کے مابین کھیلا گیا جو بالترتیب سدر ن گیس اور اسٹیٹ بینک کو ہراکر فائنل میں پہنچی تھیں۔ جہاں عمر ایسوسی ایٹس نے 29رنز کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ تیسری بار ایونٹ کی فاتح بنی۔بلال آصف (نیشنل بینک)کو 10وکٹ کے ساتھ 82رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ، بہترین بیٹسمین صاحبزادہ فرحان (اسٹیٹ بینک)رہے جنہوں نے مجموعی طور پر302رنز بنائے۔ ظفر گوہر (سدرن گیس) کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی محمد زبیر ، گورنر سندھ نے فاتح ٹیم کے کپتان حافظ سعد نسیم کو ونر ٹرافی اور 12لاکھ اوررنر اپ نیشنل بینک کے کپتان بلال آصف کو 6لاکھ روپے کیش کے علاوہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ، بہترین بولر اور بہترین بیٹسمین کو 25,25ہزار روپے کے علاوہ مین آف دی فائنل عمر ایسوسی ایٹس کے محمد نواز اور عثمان خان میں 40ہزار روپے مساوی تقسیم کئے۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارف حبیب گذشتہ 6سالوں سے رمضان میں یہاں کرکٹ کا میلہ سجاتے ہیں ۔میں انہیں اوران کی پوری ٹیم کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں *اولمپیئن منصور احمد اور مشیرربانی نمائشی ہاکی میچ منصور اور ربانی الیون کے درمیان تین، تین گول سے برابر رہا، ربانی الیون کی جانب سے محسن ظفر، اسامہ شاہ شعیب جٹ جبکہ منصور الیون کی جانب سے سمیر حسین، اوصاف ربانی اور صفدر عباس نے گول اسکور کئے، سابق سینیٹر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راشد ربانی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ میچ کے اختتام پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کامران اشرف نے راشد ربانی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔

تازہ ترین
تازہ ترین