اردو سے محبت
یو نو مجھے اردو بہت پسند ہے ، آئی لو اردو
یس، تانیہ آئی نو مجھے بھی اردو بہت پسند ہے، بھئی آخر کو ہماری نیشنل لینگویج ہے میں تو ہمیشہ ٹرائی کرتی ہوں کہ اپنے گھر میں بچوں اور ہسبنڈ کے ساتھ اردو میں ہی بات کروں
سیم ہیئر میرے بچے لائک کرتے ہیں اردو میں بات کرنا
یا، اٹس فینٹاسٹک لینگویج۔
عقل مند عورت
دفتر سے نکلتے ہوئے یاد آیا کہ کار کی چابی تودفتر میں ہی بھول آئی ہوں۔ واپس جا کر دیکھا چابی نہیں تھی۔ دوبارہ پرس چھان مارا چابی ندارد۔ 'اف! چابی گاڑی میں رہ گئی ۔
بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی، گاڑی غائب!!!
پولیس کو فون کر کے گاڑی کا نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابی گاڑی میں رہ گئی تھی اور گاڑی چوری ہو گئی ہے، پھر دھڑکتے دل کے ساتھ میاں کو زندگی کی مشکل ترین کال کی اور اٹکتے اٹکتے بتایا ،گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
"بے وقوف عورت میں تمہیں دفتر ڈراپ کر کے آیا تھا صبح"، میاں جی گرجے۔
خدا کا شکر ادا کیا اور میاں سے کہا کہ آ کر لے جائیں۔
"لے تو جاؤں، پہلے پولیس کو تو یقین دلا لوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی"، میاں صاحب نے کڑک کر کہا۔