بھکر میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے جانے والی لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھر پر حملہ کردیا ، فائرنگ سے لڑکے کا باپ جاں بحق جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
واقعہ بھکر کےعلاقہ چک59ڈی بی میں آج صبح پیش آیا، پولیس کے مطابق گاؤں کے رہائشی ارشد اور نذیراں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے،ممکنہ طور پر دونوں کو گھر والوں کی مخالفت کا سامنا تھا،جس پر وہ دونوں گھر سے بھاگ گئے ۔
نذیراں کے لاپتہ ہونے پر اس کے اہلخانہ نے ارشد کے گھر پر حملہ کردیا ۔ فائرنگ سے ارشد کا باپ موقع پر ہلاک جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
واردات کے بعد سے ملزمان فرار ہیںجبکہ لڑکے اور لڑکی کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکاہے ۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان اورلڑکے، لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔