کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور ندیم عباس کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 12 جون کو مقامی ڈاکٹر شبیر احمد کو بذریعہ فون ایک لاکھ اسی ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی تھانے میں درج تھا۔ جمشید کوارٹر پولیس نے3 ملزمان عامر رحمان، سلطان اور ریاض کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ شریف آباد پولیس نے ایک ملزم افضل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلئے۔ مدینہ کالونی پولیس نے سعید آباد سے 2 گٹکا فروشوں تنویر اور جنید کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا قبضے میں لے لیا۔ لانڈھی پولیس نے2ملزمان وحید شیخ اور عمیر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھیناہوا سامان برآمد کرلیا۔ نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے2ملزمان نعیم اور مزمل کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔