• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران طبقےنےملک وقوم کوقرضوں کےبوجھ تلے دبادیا: شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ ماضی کی حکومتوں نےہمیشہ مظلوم ومحکوم عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا،باری باری کےاقتدار کی سیاست کی وجہ سےحکمران طبقہ نےاپنی عیاشیوں کیلئے ملک وقوم کواس حدتک قرضوں کےبوجھ تلےدبادیا کہ آج ایک ایک بچہ ایک لاکھ 30 ہزار کامقروض ہے، اولین ترجیح ہےکہ نوجوانوں کوروزگار ملے،مہنگائی کا خاتمہ ہو،لوڈشیڈنگ کی وجہ سےلوگ پریشان نہ ہوں،بہترپالیسیوں کےنہ ہونے سےڈالر ایک سو 22 تک پہنچ گیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافےنےمہنگائی کاطوفان کھڑا کردیا ہے، پیر خضر مرتضیٰ گردیزی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اورعیدملن پارٹی کےموقع پرتقریب میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالوں کو پارٹی جائز مقام دیگی،عوام کوچا ہئےکہ وہ ووٹ کی طاقت سےسپورٹ کریں تاکہ خطے کےعوام کادیرینہ مطالبہ الگ اکائی پوراہو،اس موقع پر محمدمرتضیٰ گردیزی، اورنگزیب بلوچ، احسن رشید،چوہدری نواب دین، خضر بلوچ،لشکرروانی ودیگرنےانکی حمایت کااعلان کیا،دریں اثنادورہ سندھ کےموقع پرحلقہ این اے 220اور 221 میں مختلف مقامات پرکارنرمیٹنگ سےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ جومحترمہ بےنظیر بھٹو کےقاتلوں کونہیں پکڑسکےوہ عوام کوکیادینگے،سندھ میں تبدیلی کی لہرچل پڑی ہے،میں سندھ کےوڈیروں کامقابلہ کرنےآیا ہوں،زرداری صاحب اگرروک سکتےہوتوروک لو،پنجاب میں پی پی کاصفایا ہوگیا ہے،سندھ کارڈ کادعویٰ کرنیوالےاب بھول جائیں سندھ ان کے ہاتھ سےنکل چکاہے،اقتدار میں آکر سندھ کےباسیوں کوان کا حق دلائینگے،اس موقع پرسابق ایم این اے لال ملہی‘حلیم عادل شیخ ودیگر رہنمائوں بھی ان کےہمراہ تھے۔
تازہ ترین