اسلام آباد (نمائندہ جنگ)متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق ، پیر اعجاز ہاشمی ،علامہ عارف حسین نقوی ، حافظ عبدالکریم سے فون پر رابطہ کرکے صلاح مشورہ کیا اور انتخابات ، متحدہ مجلس عمل کے صوبائی مرکزی پارلیمانی بورڈاور رابطہ عوام مہم پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج 20 جون کو 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخوا کی چند قومی اور صوبائی نشستوں پر زیر التوا معاملات کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔ 23 جون کو اسلام آباد میں عید ملن اور 28 جون کو کراچی میں تاریخ ساز علماءو مشائخ کونشن منعقد ہوگا ۔