• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل راولپنڈی نے امیدواروں کے نا موں کو حتمی شکل دیدی

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) ایم ایم اے نے راولپنڈی کیلئے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں۔ صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع میں ایم ایم اے میں شامل مختلف دینی جماعتوں کے امیدواروں کے حلقوں کے فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کر لئے گئے ہیں ۔ دو حلقوں کے نام حتمی منظوری کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈ کو بھجوا ئے گئے ہیں۔ایک بیان میں شمس الرحمان سواتی نے ایم ایم اے کے ضلع راولپنڈی کے امیدواروں کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی 7 کہوٹہ سے جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد ٗ پی پی 8 گوجر خان سے جماعت اسلامی کے راجہ محمد جواد ٗپی پی 9 گوجر خان سے جماعت اسلامی کے چوہدری عابد حسین ٗپی پی 10 سے جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا ٗ پی پی 11 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی مسرت اقبال ٗپی پی 12 سے جمعیت علماء اسلام (ف)کے مولانا مقصود عثمانی ٗپی پی 13 سے جماعت اسلامی کے محمد تاج عباسی ٗپی پی 14 سے جماعت اسلامی کے رضوان احمد ٗپی پی 15 سے جمعیت علماء پاکستان کے خالد محمود علوی ٗپی پی 16 سے جماعت اسلامی کے محمد حنیف چوہدری /سید ارشد فاروق ٗپی پی 17 سے جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ ٗپی پی 18 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈاکٹر ضیا الرحمان ٗپی پی 19سے جمعیت علماء اسلام (ف)کے ملک سفیر عالم اور پی پی20 سے جماعت اسلامی کے پروفیسر محمد وقاص خان امید وار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 60 پر جماعت اسلامی کے قاضی محمد جمیل/ رضااحمد شاہ میں سے کوئی ایک الیکشن میں حصہ لے گا۔این اے 61 سے جماعت اسلامی کے چوہدری ظفر یاسین ٗ این اے 63 سے جماعت اسلامی کے پروفیسر محمد وقاص خان امیدوار ہوں گے۔این اے 57 میں جماعت اسلامی کے تاج محمد عباسی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفار توحیدی میں سے کسی ایک کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ضلعی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ جبکہ این اے 62 راولپنڈی شہرمیں جمعیت علماء اسلام (ف) اور جمعیت علماء پاکستان اور اسی طرح پی پی 6 مری کے متعلق جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔ ان دونوں سیٹوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایم ایم اے کا صوبائی یا مرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔
تازہ ترین