• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس اتھارٹی کا راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ناقص کارکردگی پرجرمانہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ناقص کارکردگی پرجرمانہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی نے 60لاکھ روپے کا جرمانہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ پنیلٹی ختم کرانے کیلئے میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ سے رابطے کررہی ہے۔ذرائع کےمطابق پنیلٹی کی ذمہ داری راولپنڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق آر ڈی اے نے میٹرو بس پراجیکٹ کے پیکجز میٹرو بس اتھارٹی کے حوالے کرنے کے باوجود مقررہ مدت میں مرمت کا کام مکمل نہیں کیا جبکہ ڈیڈلائن31مئی کی تھی۔
تازہ ترین