راولپنڈی(نمائندہ جنگ)آئی ایس پی آر کے مطابق 2افغان فوجی چمن بارڈر کے علاقے سے پاکستان میں گھس آئے،اس موقع پر ایف سی بلوچستان نے فوری حرکت میں آتے ہوئے دونوں افغان فوجیوں کو گرفتار کر لیا، بعد ازاں ایف سی کی جانب سے دونوں افغان فوجیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔