• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے‘زرداری کا بینظیر کی سالگرہ پرپیغام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور خواتین کے حقوق مذہب کے نام پر غصب کرنے کو مسترد کرتی ہے۔ اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ آج دو مرتبہ منتخب وزیراعظم، خواتین کے حقوق کی علمبردار، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی 65ویں سالگرہ ہے۔ پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ انتہاپسندوں، مردوں کی سبقت پر یقین رکھنے والوں اور مذہبی ٹھیکیداروں کی مخالفت کرتی رہے گی جو خواتین کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہم پاکستان کی تمام خواتین کو یقین رکھنے والوں اور مذہبی ٹھیکداروں کی مخالفت کرتی رہے گی جو خواتین کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہم پاکستان کی تمام خواتین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں ہر قسم کے استحصال، امتیازی سلوک اور تشدد سے نجات دلانے کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین