• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو خیالی وزیراعظم سمجھنے والاکارکنوں سے منہ چھپارہاہے، مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود کو خیالی وزیراعظم سمجھنے والا لیڈر اپنے ہی کارکنوں سے منہ چھپارہاہے، عمران خان کی سیاست شریف سے شروع ہو کر شریف پر ختم ہوتی ہے لیکن شرافت سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں، 2018ء کے الیکشن میں2013کا چورن نہیں بکے گا، عمران کے کارکن عمران کو مسترد کرچکے ہیں اور دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں،عمران خان کو انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان سلاخوں کے پیچھے سے کرنا پڑا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوٹوں کو ٹکٹوں سے نوازا گیا اسی لیے آج کارکن اپنے ہی لیڈر کو لاٹھیاں اٹھا کر ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے بیگم کلثوم کے لیے دعاؤں پرشکرگزارہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے ڈٹ کر مشرف کا مقابلہ کیا اوران کی ڈکٹیٹر شپ کے دور میں جمہوریت کے لیے جدو جہد کو سارا پاکستان سراہتا ہے۔ اعتزاز احسن کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں بیان سے دِل دُکھا۔ ان جیسے سیاسی قد کاٹھ کے شخص کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
تازہ ترین