• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کے ساتھ ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا ہے، کاجول شاپنگ مال میں چلتے چلتے لڑکھڑا گئیں ۔ یہحادثہ ہے تو چھوٹا مگر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ایک مال میں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان اکڑ سے چلتی ہوئی کاجول اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر پڑیں،ان کے ساتھ چلتے محافظ نے انہیں فوری سہارا دے کرسنبھال لیا۔

خیر ،جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا ،مگر یہ ویڈیو آن لائن ہو چکی ہے، اب جو ہوگا وہ دیکھا جائے گا۔اتنے لوگوں کے سامنے گرنے کے بعد کاجول کو شرمندگی تو ہوئی ہوگی۔

ویڈیو میں کاجول کو بڑے فخر سے چلتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے وہ کوئی ایوارڈ جیت کر آرہی ہوں، کچھ قدم چلنے کے بعد ان کا پیر لڑکھڑاتا ہے اور وہ گرتی نظر آتی ہیں۔


کاجول ہدایتکار پرادیپ سرکار کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی، انہیں آخری دفعہ تامل ناڈو فلم وی آئی پی ٹو میں دیکھا گیا تھا۔

گزشتہماہ سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں ان کا مومی مجسمہ نصب کیاگیا تھا جسکی رونمائی انہوںنے خود کی ۔ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن نےٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا’ ملئے خاموش کاجول سے۔‘

تازہ ترین