راولپنڈی کے علاقے فضل آباد میں مہندی کی رسم کے دوران فائرنگ کے نتیجے 2بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے محلہ فضل آباد میں اجمل نامی شخص کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ہونے والی فائرنگ سے گولیاں 10سالہ عثمان اور 12سالہ سعد کو جا لگیں۔
گولیاں لگنے سے دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
ڈی ایس پی وارث خان مسعود مظہر کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں دولہا اجمل کو ملزم نامزد کیا گیا ہے تاہم ملزم تاحال فرار ہے۔